• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، نمکو فیکٹری سیل

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، نمکو فیکٹری سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بچوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کوٹ لکھپت انڈسٹریل اسٹیٹ میں نمکو بنانے والی فیکٹری سیل کردی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اے ڈی جی آپریشنز رافعہ حیدرکےمطابق نمکو کی تیاری میں کاسمیٹکس کلرز، ناقص تیل اور غیر معیاری مصالحہ جات استعمال کئےجارہےتھےجبکہ صفائی کے انتظامات بھی انتہائی ناقص تھےجبکہ خام مال میں حشرات کی موجودگی بھی پائی گئی۔

ان کاکہنا تھا کہ نمکو میں مصنوعی رنگوں اور کیمیکل والے فلیورز سے مختلف ذائقے پیدا کیے جاتے تھے جبکہ بھاری مقدار میں تیار نمکو، ناقص تیل اور غیر معیاری مصالحہ جات برآمدکر کے تلف کر دئیے گئے۔

دوسری جانب فوڈ اتھارٹی حکام نے شہرکے 611 دیگر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 69 کو جرمانےاور 288 کو وارننگ نوٹسزبھی جاری کئے۔

تازہ ترین