آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 22؍ شوال المکرم 1440ھ 26؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عسیر ریجن میں چٹانوں پر قرآنی آیات

رپورٹ... ایک سعودی شہری نے عسیر ریجن میں چٹانوں پر قرآنی آیات، مختلف قسم کی شکلوں اور نقوش دریافت کئے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق مشاہدے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ جگہ کافی پرانی ہے۔

مقامی شہریوں نے آثارقدیمہ کے محافظ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ چٹانوں اور پتھروں کو تخریب کاروں کی دستبرد سے محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

سعودی شہری حمد آل ملحان نے بتایا کہ اسے آل مہمل کی بستی میں اتفاقیہ طور پر ایک پتھر نظر آیا۔ یہ ایک چٹان کے برابر میں پڑا ہوا تھا۔ غور کرکے دیکھا تو اس پر قرآنی آیتیں تحریر تھیں، مختلف شکلیں بھی بنی ہوئی تھیں۔

پتھر تقریباً ڈھائی میٹر لمبا ہے، قرآنی آیتیں بغیر نقطوں کے تحریر ہیں۔ بسم اللہ سے شروعات کی گئی ہے۔ اس پر سورہ اخلاص اور سورہ الناس لکھی ہوئی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں