• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلثوم نواز کےجسم کے دوسرے حصوں میں بھی کینسرکی تشخیص

کلثوم نواز کی بیماری شدت اختیار کرگئی

لندن میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کی بیماری شدت اختیار کرگئی ہے، قے زیادہ ہونے اور جسم میں پانی کی کمی ہو نے کے باعث انہیں اسپتال لایا گیا جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ریڈیوتھراپی تک مریض کو اسپتال میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکو ستمبر 2017 ءمیں کینسر کی تشخیص ہونے پر علاج کی غرض سے لندن لے جایا گیاتھااور اب تک 6 مرحلوں میں ان کی کیمو تھراپی ہوچکی ہےجبکہ چند دن پہلے قے زیادہ ہونے اور جسم میں پانی کی کمی کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تجویز کیا کہ مریضہ کو ریڈیو تھراپی کی ضرورت ہے لہذا ان کا اسپتال میں رہنا ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گلے سےسرجری کے ذریعے کینسر کی گلٹیاں نکال دی گئی تھیںلیکن وہ گلٹیاں نہ صرف دوبارہ پیدا ہوگئی ہیں بلکہ گلے سے نیچے جسم کے دوسرے حصے میں بھی مرض پھیل گیا ہے تاہم بیگم کلثوم نواز کو ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد دوبارہ گھر لایا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مرض میں شدت آنے کے باعث آئندہ کچھ دنوں میں ان کی ریڈیو تھراپی اور دوبارہ سرجری کا امکان ہے۔

تازہ ترین