• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانتا ہوں مجھ پر مشکل وقت کیوں آیا، نواز شریف

جانتا ہوں مجھ پر مشکل وقت کیوں آیا، نواز شریف

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان پر مشکل وقت کیوں آیا، اس کی وجہ وہ جانتے ہیں لیکن شاید سب کے سامنے کہہ نہ سکیں، وہ ایسے نہیں کہ ملک چھوڑ جائیں، ان میں اور پرویز مشرف میں بہت فرق ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قوم کو بتانا ہوگا کہ ان کےلوگوں نے سینیٹ میں تیر پر مہر کس کےحکم پر لگائی؟ اور پھر قوم جانچے گی کہ جھوٹےکون ہیں، کھرے اورسچےکون ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مشرف نہیں ہوں جوبھاگ جاؤں، مارشل لا ءکی باتیں پریشان کن ہیں جبکہ قانون ماننے والی نگراں حکومت آنی چاہئے۔

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ نگراں وزیراعظم کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا تاہم ن لیگ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

ن لیگی میٹنگ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک تھے تاہم صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو استثنیٰ نہ دینے کے عدالتی فیصلے پر مؤقف دینے سے گریز کیا۔

دوسری جانب حسین نواز نے استثنیٰ سے متعلق عدالتی فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیااور میٹنگ میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر اہم فیصلے کیے۔

تازہ ترین