• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ملزم پرفرد جرم عائد،گواہ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیزمواد اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں نامزد ملزم ناصرعرف ناصو پرفرد جرم عائد کردی،ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکارکردیا گیا،جس پر عدالت نے یکم مئی تک گواہان کوطلب کرلیا،واضح رہے کہ ملزم ناصرکا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے،ملزم کے خلاف تھانہ سعودآباد میں سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا،ملزم کو 2016 میں سعودآباد سے پولیس نے مقابلے میں گرفتارکیا تھا اورملزم کے قبضے سے دھماکہ خیزمواد اور غیرقانونی اسلحہ برامد ہوا تھا۔
تازہ ترین