• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خط کے ذریعہ بجلی کے بحران کا جواب، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے،رضاہارون

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کےسیکریٹری جنرل رضاہارون نے وزیر مملکت اویس لغار ی کی جانب سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو خط کے ذریعہ کراچی میں بجلی کے بحران کا جواب دینے کو محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ قرار دیتے ہوئے ان کے اس اقدام کو کراچی کی شہریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے متراد ف قرار دیا، انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو کراچی کی صنعتوں اور گھریلو صارفین کی پریشانیوں کا ذرہ برابر احساس نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں کہنے کو جمہوریت ہے لیکن جمہور کے حقوق، زندگی کی بنیادی سہولیات کہ فراہمی ، پانی ، بجلی، تعلیم اور صحت جیسے تمام مسائل کے حل میں صوبائی اور وفاقی حکومتیں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتیں، کراچی پاکستان کا معاشی حب اور قومی خزانہ میں 70 فیصد ریونیو دیتا ہے لیکن کئی روز گزر جانے کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومت نے اس معاملہ کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، کیا ہی اچھا ہوتا اگر وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی سندھ، گورنر سندھ اور متعلقہ وفاقی وزیر کراچی آکر ہنگامی بنیادوں پر کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان تنازعہ کو ایک ہی بیٹھک میں حل کراتے اور وزیراعظم احکامات جاری کر کے اس بات کو یقینی بناتے کے کسی بھی حال میں کراچی کے شہریوں کو اذیت سے بچایا جاتا لیکن بجلی کی مصنوعی لوڈشیڈنگ کو ختم کرانے کے بجائے ایک دوسرے کو خط لکھنے کے کوئی سوا کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا، انہوں نے صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ متعلقہ وزراء اور اداروں کے سربراہان کی میٹنگ بلوائیں اور اس معاملہ کے حل کے احکامات جاری کریں۔
تازہ ترین