• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھے کھلاڑیوں کو آگے آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، اعظم خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ڈی ایف اے کراچی سینٹرل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیئر ٹرافی حاصل کی ہے، اس کے کھلاڑیوں کی کوشش ہونی چاہئے آئندہ وہ ٹورنامنٹ جیتیں، اس بات کا اظہار سندھ فٹ بال کے نائب صدر اور حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے چیئرمین اعظم خان نے منتخب کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمدی فٹبال کلب، گلبہار (کھجی گرائؤنڈ) میں ہونے والی تقریب میں خالد تنولی، عبیداﷲ خان، سید عثمان شاہ، محمد شمیم، سلیم پٹنی، ماسٹر ریاست علی، جاوید بنگش، ریاض احمد، سید حسن آغا، محمد قاسم، سید خورشید علی شاہ، لالا اورنگزیب، یاسر عرفات، وسیم عالم، بشیر بلوچ، محمد شبیر، آدم جان ودیگر نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی اعظم خان نے تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایف اے سینٹرل کے جملہ کلبوں کا متحرک اور فعال ہونا سب سے بڑی تبدیلی ہے۔

تازہ ترین