• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بعد از ٹیکس منافع میں 61.2فیصد کمی

نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بعد از ٹیکس منافع میں 61.2فیصد کمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سال 2017 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بعد از ٹیکس منافع میں 61.2فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق 31 مارچ 2018 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں کمپنی نے 136.1 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نفع کمایا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا بعد ازٹیکس منافع 350.7 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح سال 2017 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران پی این ایس سی کے بعد از ٹیکس نفع میں 61 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین