• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک رقم کی ترسیل کے نظام میں جدت کیلئے کوشاں ہے، عرفان علی

اسٹیٹ بینک رقم کی ترسیل کے نظام میں جدت کیلئے کوشاں ہے،عرفان علی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سٹی بینک پاکستان اور اسٹیٹ بینک بینک آف پاکستان نے ڈیجیٹلائزیشن اور بینکنگ انڈسٹری میں عالمی سطح پر ہونے والی جدیدیت پر اجلاس منعقد کیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ہونے والی اس اجلاس کی صدارت اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشن گروپ سید عرفان علی اور سٹی بینک کے خزانہ اور تجارت کے عالمی صدر نوید سلطان کی جانب سے کی گئی۔اجلاس کے دوران نوید سلطان کا کہنا تھا کہ فن ٹیک اور مائیکرو فنانس بینکوں کی مستقبل میں کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ انفرا سٹرکچر اور ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرکے بینکنگ صلاحیت کو فزیکل سے ڈیجیٹل کرنے کی اشد ضرورت ہے اور بہت جلد مستقبل میں یہ کمرشل بینکنگ کے بچائو کا واحد ذریعہ ہوگا۔ دنیا کی آبادی میں شہروں میں رہنے والے افراد کی 2014 میں شرح 54 فیصد تھی جو 2050 تک 75 فیصد تک بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیٹ بینک رقم کی ترسیل کے نظام کو جدید بنانے کے لیے کوشاں ہے اور انڈسٹری میں جدیدیت اور ڈیجیٹل فنانشل سروسز متعارف کرائے جانے کی حمایت کرتا ہے۔

تازہ ترین