• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو روزہ سی پیک کانفرنس اور نمائش کل سے شروع ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دو روزہ سی پیک کانفرنس اور نمائش 2018 پیر 23 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی۔ اس موقع پر سی پیک سے دونوں ملکوں کو ہونے والے تجارتی اور باہمی فوائد سمیت معاشی ترقی، تجارت، رابطوں اور دیگر منصوبوں کو اجاگر کیا جائے گا۔س موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال، ڈاکٹر مفتاح اسمعیل، عشرت حسین، سرتاج عزیز، چینی وفود، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔ کانفرنس میں مختلف نشستیں ہوں گی جس میں مختلف موضوعات پر ماہرین اور مہمان خصوصی اظہار خیال کریں گے۔
تازہ ترین