• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین،پہلی سہ ماہی میں بینکوں نے 1.9 ٹریلین یوان کے پراپرٹی قرضے جاری کئے

بیجنگ (اے پی پی)چین نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی بینکوں نے 1.9 ٹریلین یوان کے پراپرٹی قرضے جاری کیے جس کی وجہ نئے گھروں کی طلب میں اضافہ ہے۔ پیپلز بینک آف چائنا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران ملکی بینکوں نے 1.9 ٹریلین یوان (302 ارب ڈالر ) کے نئے قرضے دیے جبکہ 2017 کے اسی عرصے کے دوران 1.2 ٹریلین یوان کے پراپرٹی لون جاری کیے گئے تھے۔سہ ماہی کے اختتام پر واجب الادا قرضوں کی مالیت 34.1 ٹریلین یوان رہی ۔
تازہ ترین