• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پان پراگ ، گٹکا اور مین پوری صحت انسانی کیلئے انتہائی مضر ہیں

محراب پور (نامہ نگار) پان پراگ ، گٹکا اور مین پوری صحت انسانی کیلئے انتہائی مضر ہیں، ماہرین طب منہ کے کینسر بڑھتے ہوئے امراض کی بڑی وجہ انہی مضر صحت اشیاء کو قرار دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ حکومت نے ان مضر صحت اشیاء کی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کررکھی ہے مگر انتظامی سطح پر اس حکومتی پالیسی پر کہیں بھی عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آتا، انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں جوبھی کارروائیاں کی جاتی ہیں وہ محض رسمی نوعیت کی ہوتی ہیں اور ایسی کسی بھی کارروائی سے یہ تاثر نہیں ملتا کہ متعلقہ افسران ، مضر صحت اشیاء کی روک تھام کیلئے حقیقی معنوں میں سنجیدہ ہوں اس کے خلاف شہر میں جو آپریشن کیا گیا وہ چھوٹے دکانداروں تک ہی محدود رہتا ہے۔
تازہ ترین