• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوالہ یار اور گردو نواح میں اتائیوں کے خلاف کارروائیاں نہ ہوسکیں

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار) ٹنڈوالہ یار شہرو گردو نواح میں اتائیوں کے خلاف کاروائیاں نہ ہوسکیں، مختلف کالونیوں میں سیکھنے والی دائیاں کلینکس کھول کر سادہ لوح خواتین کی زندگیوں سے کھیل رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مختلف کالونیوں میں اتائی ڈاکٹرز اور سیکھنے والی دائیاں لوگوں کے لئے شفاء کے بجائے موت کا پیغام بنے ہوئے ہیں جبکہ شہر کے بکیرا روڈ پر داتا نگر کالونی میں ایک جعلی ڈاکٹر اور سیکھنے والی دائی میٹرنٹی ہوم کے نام سے غریب خواتین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر انکی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہے جبکہ مذکورہ کلینک پر علاج کے اور ڈلیوری آنے والوں سے دگنی رقم بٹورنے کے بعد خواتین کو بستر مرگ پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یہ اطلاع بھی ہے کہ مذکورہ کلینک پر بھاری رقم کے عیوض غیر قانونی ڈلیوریاں بھی کرائی جا رہی ہیں جبکہ ڈلیوری کے لئے آنیوالی خواتین غیر محفوظ آلات کے سبب مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہیں علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر صحت ، سیکریٹری صحت سمیت ضلعی افسرانوں سےمطالبہ کیا ہے کہ داتا نگری کالونی میں اتائی ڈاکٹر اور سیکھنے والی دائیوں کے خلاف کاوروائی کی جائے اور شہر سے اتائی ڈاکٹرز کا خاتمہ کیا جائے تاکہ غریب اور مجبور لوگوں کی جانیں بچ سکیں ۔
تازہ ترین