میرپورخاص(نامہ نگار) پینے کے پانی کی قلت ،بجلی کے بحران ڈیڈیکشن بلوں کے اجراء اور سندھ حکومت کا سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ متصبانہ طرز عمل کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان (بہادرآباد) میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے زیراہتمام اتوار 22اپریل کو مارکیٹ چوک میرپورخاص پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔مظاہرے میں ایم کو ایم کے ذمہ داران اور کارکنان کے علاوہ شہری شرکت کریں گے۔ ڈسٹرکٹ انچارج مجیب الحق واراکین کمیٹی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے متعصبانہ رو ئیے کے باعث سندھ کے شہری علا قے مسائل کا گڑھ بنے ہوئے ہیں۔میرپورخاص میں بجلی کی کئی کئی گھنٹے بندش اور بھاری ڈیڈیکشن بلوں کے اجراء ،پینے کے پانی کے بحران اور مضر صحت پانی کی فراہمی نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے۔اس صورت حال میں ایم کیوایم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ ے گی اور وہ انکے ساتھ کھڑی ہے۔