• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیبسٹ زیب ٹیک پیشہ وارانہ تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے

گھارو (نامہ نگار) زیبسٹ زیب ٹیک کی چانسلر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ زیبسٹ زیب ٹیک درسی تعلیم کے ساتھ ٹیکنیکل و پیشہ وارانہ تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ان اداروں سے مختلف شعبوں میں فنی تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان برسرروزگار ہو چکے ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی بیرون ملک میں روزگار حاصل کر کے اپنے اہل خانہ کی کفالت کر رہی ہے یہ بات انہوں نے گھارو میں زیبسٹ زیبٹیک میں تیکنیکی وپیشہ وارانہ تعلیم کے انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح اور گریجویشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ کہ یہ سندھ میں ہمارا پانچواں تربیتی ادارہ ہے اس سے پہلے حیدرآباد نوابشاہ سمیت 4 اضلاع میں یہ تربیتی ادارے کام کر رہے ہیں اور ہمارا یہ پروگرام ہے کہ ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں ایک فنی تعلیم کی تربیت کا ادارہ قائم کیا جائے اسی طرح ان اداروں میں سی پیک منصوبے کو پیش نظر رکھتے ہوئے چائنا زبان سیکھانے کی کلاسسز جاری ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکیٹو آفیسر سندھ اینگرو پاورجن شمس الدین شیخ نے کہا کہ فنی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے انھوں نے بتایا کہ صرف تھر میں 500جوانوں کو ڈرائیونگ کی تربیت دی گئی جس میں 400 تھر کے اور 100 دیگر اضلاع کے تھے انھوں نے تربیت لی اور وہ آج روزگار کر رہےہیں فنی تعلیم سے طلباء خود اپنا روزگار کر سکتے هیں اس سے بےروزگاری میں. کمی هو گی تقریب سے ڈائریکٹر زیبسٹ وحید مہیسر اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں فنی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئی جبکہ ادارے کے لیے بہتر خدمات انجام دینے والوں میں ایوارڈ بھی دئیے گئے تقریب میں پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی تاج حیدر اور دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین