• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمبٹ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کی فنکشنل لیگ چھوڑ کر پی پی میں شمولیت

رانی پور(نامہ نگار) گمبٹ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین خالد حسین شیخ نے فنکشنل مسلم لیگ کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ یہ اعلان انہوں نے گمبٹ میں پیپلز پارٹی ضلع خیرپور کے صدر ساجد بانبھن کی موجودگی میں کیا، بعد میں دونوں رہنما سندھ ہاؤس پہنچے جہاں خالد حسین شیخ کی پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی عبدالطیف شیخ سے صلح کرائی گئی اور معاہدہ کیا گیا کہ دو مئی کو میونسپل کمیٹی کے کؤنسلر کے ہونے والے ضمنی انتخابات میں خالد حسین شیخ کے صاحبزادے ماجد شیخ مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سیٹ پر پہلے حاجی عبدالطیف شیخ کامیاب ہوئے تھے۔
تازہ ترین