• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو الہ یار ، سولنگی برادری کے افراد کا احتجاجی مظاہرہ

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) سولنگی برادری کے افراد کا طور پر شادی شدہ خاتون کے اغوا کے خلاف پولیس اور با اثر افرد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرہ کی قیادت کرنے والے مراد علی سولنگی،حسین سولنگی،رسول بخش سولنگی، نے صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دن قبل تین مسلح افراد نے ہمارے گھروں میں داخل ہو کر ہماری دو بچوں کی ماں ناری زولی خاتون کو اغواء کرلیا، اغواء کی ایف آئی آر ہم نے اے سیکشن تھانے پر داخل کی لیکن پولیس تا حال کسی بھی قسم کی ہماری مدد نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اغواکرنے والے ضلع ٹھٹھہ کے گائوں سومار ماچھی کے رہایشی انتہائی با اثر افراد ہیں جنکو پولیس کچھ بھی نہیں کر رہی انہوں نے شک ظاہر کیا کہ اغوا کاروں کی جانب مغوی خاتون کو مارنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اغواکار انتہائی با اثر ہیں اور ہمیں جھوٹے کیسوں میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ،آئی جی سندھ،ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری خاتون بازیاب کرا کر ہمارے ساتھ سے انصاف کیا جائے اور با اثر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین