میں نے ڈوڈو کی پارٹی کو ختم کرنے کی سازش کی۔
پہلے اس کے ایک رہنما کو لالچ دے کر ساتھ ملایا۔
پھر دوسرے کو اپنی پارٹی میں شامل کیا۔
ان دونوں نے مزید چار کو ترغیب دی۔
چار نے آٹھ کو بلانے میں تعاون کیا۔
آٹھ اپنے ساتھ سولہ کو لے آئے۔
میں خوش تھا۔
میرا منصوبہ کام یاب ہو رہا تھا۔
ڈوڈو کے بیشتر ساتھی میری پارٹی میں آ چکے تھے۔
ایک دن میری پارٹی کے رہنماؤں نے اہم اجلاس منعقد کیا۔
پتا ہے کیا کیا؟
انھوں نے مجھے پارٹی سے نکال کر ڈوڈو کو لیڈر بنا لیا۔
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)