• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند دیکھنے کے معاملے پر مفتی پوپلزئی کے ساتھ سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)رویت ہلال کمیٹی کے حوالے سے قانون سازی کرنے کے بجائے شوال کا چاند دیکھنے کے معاملے کو تنازع سے بچانے کے لیے حکومت نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برسوں کے دوران بیک وقت دو عیدیں منائی جاتی رہیں ہیں کیونکہ پشاور میں مسجد قاسم علی خان کے عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شوال کے چاند کا علیحدہ اعلان کردیتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے فیصلہ کیا کہ اس معاملے کو وزارت داخلہ بھیجا جائے۔وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنگین نوعیت کا مسئلہ ہے اور ہم حکومت میں ہوں یا نہ ہوں، ملک میں دو عیدیں ہوتی نہیں دیکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ یہ مسائل صرف ایک دو شخصیات کے ساتھ ہیں اور وزارت داخلہ مفتی پوپلزئی کو اس سال بھی دبئی بھیج دے گی تاکہ عوام عید ایک ساتھ منا سکیں۔حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہورہی ہے ٗ عید الفطر جون کے درمیانی حصے میں ہوگی تاہم وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں پارٹی کی حد سے باہر ہیں اور جو بھی اگلی حکومت بنائے گا وہ بھی اس ہی طرح کی حکمت عملی اپنائے گا۔
تازہ ترین