• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے بکنے والے ارکان تاحال حکومتی عہدوں پر براجمان

تحریک انصاف کے بکنے والے ارکان تاحال حکومتی عہدوں پر براجمان

پشاور( گلزار محمد خان ) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے20مرد و خواتین ارکان اسمبلی پر سینٹ انتخابات میں بکنے کے الزامات کے باوجود ان سے تاحال حکومتی عہدے واپس نہیں لئے ۔ ایک رکن بدستور وزیر اعلیٰ کے مشیر، ایک معاون خصوصی اور6ارکان پارلیمانی سیکرٹریوں کے عہدوں پر براجمان جبکہ ایک رکن ڈیڈک چیئرمین اور ایک صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے61کوہستان سے منتخب رکن خیبر پختونخوا اسمبلی عبدالحق وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے بین الصوبائی امور اورپی کے4پشاور سےمنتخب عارف یوسف معاون خصوصی برائے قانون ہیں، پی کے3 کے ایم پی اے جاوید نسیم اورپی کے25مردان کے عبید اللہ مایار کے علاوہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب نرگس علی، دینا ناز، نگینہ خان اور فوزیہ بی بی بھی تاحال پارلیمانی سیکرٹری کے عہدوں پر تعینات ہیں، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے48ایبٹ آباد سے منتخب ایم پی اے سردار محمد ادریس ڈیڈک ایبٹ آباد کے چیئرمین جبکہ تحریک انصاف کی صوبائی رہنما اور خاتون ایم پی اے نسیم حیات صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن ہیں، ا ان میں یاسین خلیل اور امجد آفریدی وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے سابق مشیر رہے ہیں۔

تازہ ترین