• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ بگٹی، فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ بگٹی،فورسز کی کارروائی،5دہشتگرد ہلاک،30فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

کوئٹہ(صباح نیوز) سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کے دوران 5دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔ 30فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے،کارروائی کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے بمبور کی پہاڑیوں میں کی گئی ۔ 29 مشتبہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس موقع پر معروف فراری کمانڈر بوجلا بگٹی نے 30 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، شرپسندوں کے ٹھکانوں سے برآمد بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود کو میڈیا نمائندگان کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے علاوہ ایف سی، حساس اداروں کے افسران، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جاوید نبی کھوسہ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی میر غلام نبی بگٹی بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں سے ہتھیار لیتے ہوئے انہیں گلے سے لگا کر خوش آمدید کہا اس موقع پر ہتھیار ڈالنے والے افراد نے کہا کہ آئندہ جب کبھی انہوں نے ہتھیار اٹھائے تو وہ پاکستان کے دفاع کے لیے اٹھائیں گے۔

تازہ ترین