• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی لوگوں کے نام بھی پاناما میں ،کوئی پکڑنے والا نہیں ، فضل الرحمٰن

پی ٹی آئی لوگوں کے نام بھی پاناما میں ،کوئی پکڑنے والا نہیں ، فضل الرحمٰن

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قوم کےساتھ مذاق کیاجارہے،تمام مذہبی جماعتیں متحدہ مجلس عمل کی شکل میں اکٹھاہوچکی ہیں،میں نےمخالفین کاپیچھانہیں چھوڑا۔ روشن خیالی کےمخالف نہیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کے نام بھی پاناما لیکس میں آئے لیکن انہیں کوئی پکڑنے والا نہیں، کےپی کے حکومت کیلئے کوئی عدالت نہیں ہے؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی خان میں اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ہر غریب کو حقوق دینے کی بات کرتے ہیں، ہم روشن خیالی کے مخالف نہیں، ہم ملک میں آئینی جدوجہد کررہے ہیں، بندوق کی جنگ نہیں لڑرہے، ہم عوام سے ووٹ کی طاقت چاہتے ہیں، اسلام کے لئے جدوجہد ہر فورم پر اور ہر وقت جاری رہے گی، 1973ء کے آئین میں اسلام کی دفعات متفقہ طور پر شامل کی گئیں، مذہبی جماعتوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ہمیشہ تعاون کیا، صوبوں کو اختیارات دینے کا مطالبہ آئین کے مطابق ہے، پاکستان کو اسلامی مملکت کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، جمعیت اور حکمرانوں کے درمیان نظریاتی جنگ ہے، اسلام کانفرنس کے شاندار انعقاد پر تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس کے پیچھے پڑتے ہیں کردار کشی شروع کر دیتے ہیں، پی ٹی آئی کی ٹوکری میں تمام ٹماٹر ہی گندے ہیں۔

تازہ ترین