• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم کلثوم نواز کےجسم کے دوسرے حصوں میں بھی کینسرکی تشخیص

لندن(خبر ایجنسی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری میں شدت آگئی ،کینسر انکے جسم کے دوسر ے حصوں میں بھی پایاگیا جبکہ گلے میں سرجری کے بعد بھی کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کلثوم نواز کے جسم کے مختلف حصوں میں کینسر پھیلنے کی تشخیص جاری ہے،کینسرکوختم کرنے کیلئے سرجری،کیموتھراپی،ریڈی ایشن سے علاج کیا گیا۔ کلثوم نوازکاکینسرجسم کے دوسر ے حصوں میں بھی پایاگیاہے،گلے میں سرجری کی گئی لیکن کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئیں۔ بیگم کلثوم نوازکوقے زیادہ ہونے اورپانی کی مقدارکم ہونے پر اسپتال لایاگیاتھا۔

تازہ ترین