• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز لیگ کی خواتین کے احتجاجی مظاہرے کے باعث پولیس افسران کی غیر اعلانیہ معطلی،ملازمین میں بد دلی پھیل گئی

اسلام آباد(ایوب ناصر/ خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کےقائد سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کو مستقل طور پرنااہل قرار دیئے جانے کے عدالتی فیصلہ کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین کارکنوں کے احتجاجی مظاہرے کی وجہ سےایچ او سیکرٹریٹ ایس پی سٹی اورایس ایس پی سیکورٹی کی غیر اعلانیہ معطلی کی وجہ سے پولیس ملازمین میں سخت بددلی پائی جاتی ہے ۔ احتجاج کرنے والوں کے خلاف تو مقدمہ درج ہوگیا مگر پولیس افسران کومعطل کردیا گیا ہے ۔ ڈیوٹی پرمامور پولیس ملازمین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جو فیصلہ سنایا جانا تھا اس پر ’’ردعمل ‘‘سے پیدا ہونےوالی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پہلے سے ہی انتظام کیا جانا چاہیے تھا۔شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے مرکزی گیٹ کے سامنے ایس پی سٹی احمد اقبال اور ایس ایچ او انسپکٹر حاکم خان موجود توتھے مگرکیا وہ لیڈیز پولیس کے بغیر نعرے لگانے والی خواتین کے منہ بند کر سکتے تھے ؟۔
تازہ ترین