• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید ، ایس ایچ او کلفٹن زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ سےایک پولیس اہلکار شہید اور ایس ایچ او کلفٹن زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق کلفٹن تھانے کی حدود توحید کمرشل اسٹریٹ نمبر 26 پر ایس ایچ او کلفٹن انسپکٹر چوہدری شاہد ,ہیڈ کانسٹیبلہدایت اللہ کے ساتھ اپنی پرائیوٹ کار میں گشت کررہے تھے کہ اسی دوران ایس ایچ او چوہدری شاہد نے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے موٹر سائیکل روکنے کے بجائے وہاں سے بھگانے کی کوشش کی تو ڈرائیورنے اپنی موٹر سائیکل سوار ملزمان کو ٹکر ماری جس سے دونوں ملزمان موٹر سائیکل سے نیچے گرے اور ملزمان نے ایس ایچ او اور پولیس اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موٹر سائیکل چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے ، ایس ایچ او چوہدری شاہد نے زخمی حالت میں وائرلیس پر اطلاع دی کہ مقابلے کے دوران پولیس اہلکار سمیت زخمی ہوگئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر انسپکٹر چوہدری شاہد اور ہیڈ کانسٹیبل ہدایت اللہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،پولیس نے مذید بتایا کہ ایس ایچ او کو دو گولیاں لگی ہیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبل کو تین گولیاں لگی ہیں جس سے وہ دم توڑ گیا ، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل اپنی تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
تازہ ترین