• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے ، 6 اہلکار ہلاک

کابل ( نیوز ڈیسک ) افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں کم از کم نصف درجن پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ طالبان جنگجوؤں نے یہ حملے شمالی صوبے سرِپُل میں کیے ۔ ان حملوں میں ضلع صیاد کی کئی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ سرِپُل صوبے کے گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ یہ حملے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب میں کیے گئے ۔ ترجمان کے مطابق پولیس کی اضافی نفری صیاد شہر روانہ کر دی گئی ہے اور جوابی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ دوسری طرف طالبان نے صیاد ضلع میں کیے جانے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔
تازہ ترین