• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 1فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 57ہزار کے جرمانے، نمکو کی فیکٹری سیل

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں کاروائیاں کر تے ہوئے 611فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی،کیمیکل فلیورز اورکاسمیٹکس رنگوں کے استعمال پر نمکو بنانے والی فیکٹری ، ناقص ا نتظامات پر ایم ایچ انٹر پرائزر جبکہ ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر ملک شاپ سر بمہرکردیا۔ نا قص انتظامات پر4 1فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1لاکھ 57ہزار کے جرمانے اور متعدد فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافعہ حیدر نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت انڈسٹریل اسٹیٹ میں کاروائی کرتے ہوئے نمکو کی تیاری میں کاسمیٹکس کلرز، کیمیکل فلیورز ،ناقص آئل اور غیر معیاری مصالحہ جات کا استعمال کرکے مختلف قسم کی نمکو بنانے والی فیکٹری سیل کر دی ۔نمکو میں مصنوعی رنگوں اور کیمکل والے فلیورز سے مختلف ذائقے پیدکر کے غلط لیبلنگ بھی کی جاتی تھی۔ ملک شاپ کو،دودھ میں مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ، دوکان میں واش روم کی موجودگی، گندے کیمیکل ڈرموں میں دودھ سٹور کرنے پر سیل کر دیا۔ مزید برآںسٹوریچ کے ناقص ا نتظامات ،نا قص پیکنگ،لائسنس اور فوڈ گریڈ سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر کو بھی سیل کر دیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مزید کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس، ہوٹلز، سوئٹس اینڈ بیکرز ،کر یانہ سٹورزاورپروڈکشن یونٹس کو غیر معیاری اجزاء کے استعمال ،حشرات کی موجودگی ،صفائی کے ناقص انتظامات اور عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے ،کیمکل ڈرمز کا استعمال کرنے ، زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے اور اشیاء خرید و فروخت کا رکارڈ نہ رکھنے پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1لاکھ 57ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر288فوڈ پوائنٹس کوبہتری کے کئے لئے وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔
تازہ ترین