• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کے محفل نعت اور حسن قرات کے مقابلے میں اسلامیہ کالج کے طلباء کا اعزاز

کوئٹہ(پ ر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے گرلز بوائز، کالجز کے طلباء اور طالبات کے درمیان حسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلے ہوئے پروگرام کے مہمان خصوصی لیاقت علی تھے جبکہ ان کے ہمراہ بینک کے چیف منیجر کوئٹہ ساجد حسین اور دیگر معزز مہمان گرامی بھی تھے حسن قرات کے مقابلے میں حافظ جنید خان نے اسلامیہ بوائز کالج نے پہلی پوزیشن حاصل کی جن کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے نقد انعامات اور ایوارڈ دیا گیا جبکہ نعت خوانی کے مقابلے میں بھی اسلامیہ بوائز، کالج کے مشہور نعت خوان حافظ شیراز نے اول پوزیشن حاصل کرکے سامعین سے خوب دادحاصل کی ان کو بھی بینک کی جانب سے نقد انعام اور ایوارڈ دیا گیا جبکہ سامعین کی جانب سے بھی انہیں خصوصی انعام دیئے گئے بیان میں پرنسپل اسلامیہ بوائز کالج کوئٹہ عبدالرشید نے دونوں کامیاب طلباء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد دی۔
تازہ ترین