• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال کے پرنسپل تبدیل، دو سال کے دوران کم داخلوں اور 33اساتذہ کے تبادلوں کی تحقیقات ہوگی

راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال کے پرنسپل پروفیسر خوشی محمد کو تبدیل کر کے پروفیسر رانا محمد حفیظ کو پرنسپل کا چارج دے دیا گیا۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے خط کے مطابق گزشتہ دو سال میں ان کے دور میں کم داخلوں اور 33 اساتذہ کے دیگر کالجوں میں تبادلوں کے بارے میں بھی تحقیقات کی جائے گی۔ پروفیسر خوشی محمد کے دور میں ہونے والے دیگر معاملات کی بھی تحقیقات کی جائے گی۔ پروفیسر اینڈ لیکچررزایسوسی ایشن نے 18اپریل کو سیکرٹری ایجوکیشن آفس لاہور میں ان تبادلوں کے خلاف دھرنا بھی دیا تھاجس پر سیکرٹری نے اس پالیسی پر نظرثانی کیلئے ایسوسی ایشن کا ساتھ دینےکا وعدہ کیا تھا۔
تازہ ترین