راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تلخ کلامی پرفائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل اوراس کے بھتیجے کوزخمی کر دیا گیا۔تھانہ واہ کینٹ کو صنم خان نے بتایا کہ میرے چھوٹے بھائی سیف الرحمن اورمحمدنذیرکے درمیان تلخ کلامی ہوئی بعدازاں میں اورمیرے چچا صابر حسین گلی میں سے جارہے تھے کہ محمد نذیر آگیا اور للکار اکہ میں تم کو لڑائی میں گالیاں دینے کا مزا دیتاہوں ۔ محمد نذیر نے پسٹل سے ہم پر فائر کئے جس سے ہم شدیدزخمی ہوگئے ۔ بعد ازاں میرے چچاصابر حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔