• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے اغوا برائے تاوان کے دو مقدمات میں گرفتار ملزم کو ایک کیس میں بری کرتے ہوئے دوسرے مقدمہ میں شہادتیں طلب کرلیں، ملزم تلاوت خان کیخلاف صدر چکوال کی پولیس نے 2010اور 2012میں اغوا برائے تاوان کے مقدمات درج کئے تھے گزشتہ روز 2012میں درج ہونے والے کیس کے مدعی نے عدالت کو بتایا کہ یہ ہمارا ملزم نہیں جس پر عدالت نے اس کیس میں ملزم کو بری کرنے کا حکم دیکر دوسرے مقدمہ میں سات مئی کو شہادتیں طلب کرلیں۔ دریں اثنا عدالت نے تھانہ ایئرپورٹ میں عوامی تحریک کے 53کارکنوں افتخار احمد وغیرہ کیخلاف درج کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سات مئی کو مزید گواہ طلب کر کے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزم علی جہانگیر عرف علی نفیس کے مقدمہ میں آخری دو گواہ قلمبند کر کے بیان ملزم کیلئے سماعت 23اپریل تک ملتوی کر دی۔ تھانہ چواسیدن شاہ میں اعراف اصغر وغیرہ کیخلاف درج کیس میں بعض ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ایس ایچ او کو حکم دیا گیاکہ آئندہ سماعت پانچ مئی کو باقی ملزمان کے چالان بھی پیش کئے جائیں۔
تازہ ترین