• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرر درخواست وصولی کے مجاز نہیں، سائلین کو فرنٹ ڈیسک پر بھیجا جائے،ایس ایس پی آپریشنز

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ محرر تھانہ کسی قسم کی درخواست وصول کرنے کے مجاز نہیں‘ اس مقصد کیلئے تھانوں میں آنیوالے تمام سائلین کو فرنٹ ڈیسک پر بھیجا جائے۔ محرر اور فرنٹ ڈیسک اپنے تھانوں کے ریکارڈ کی بروقت تکمیل کریں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے راولپنڈی کے پولیس اسٹیشنوں میں بنائے گئے فرنٹ ڈیسک پر تعینات سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ‘ تھانوں کے محررز اور خدمت مراکز کے انچارجز کی میٹنگ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انچارج فرنٹ ڈیسک اور محرر کیریکٹر سرٹیفکیٹس کی ویری فکیشن کو بروقت خدمت مرکز بھجوانے کے ذمہ دار ہیں۔ کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجراء سمیت کوئی کوتاہی اور تاخیر برداشت نہیں ہو گی جبکہ عملہ کیخلاف کسی بھی قسم کے لین دین کی شکایت ملی تو سخت کارروائی ہو گی۔
تازہ ترین