• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے مختلف مقدمات کی سماعت ضروری کارروائی کے بعد ملتوی کر دی، عدالت نے چکوال کچہری قتل کیس کے ملزم غلام عباس کیخلاف ایک گواہ کا بیان قلمبند کر کے 24اپریل اور تھانہ ریس کورس میں درج قتل کیس کے ملزمان محمد اشرف وغیرہ کے مقدمہ میں دو گواہ قلمبند کر کے 30اپریل کو مزید گواہ طلب کرلئے ۔ تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج چوہرے قتل کیس کے ملزم رازق محمود کا بیان قلمبند کرتے ہوئے بحث کیلئے سماعت 23اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے تھانہ صدر بیرونی میں درج دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزم ارشد بھٹی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے تین مئی کو شہادتیں طلب کرلیں۔
تازہ ترین