• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ دارالعلوم الصفہ میں ختم بخاری کی تقریب

جامعہ دارالعلوم الصفہ میںختم بخاری کی تقریب

جامعہ دارالعلوم الصفہ میں ختم بخاری کی تقریب منعقد ہو ئی جس میں 291حفاظ اور 60سے زائد طلبا ء کو دور حدیث کی اسناد دی گئیں۔

پاکستا ن یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر قاری سجاد تنولی اورمرکزی جنرل سیکریٹری مفتی عبدالقادر جعفر نے جامعہ کے مہتمم مولانا قاری حق نواز،نائب مہتمم مفتی محمد زبیر کی خدمات کو سراہتے ہو ئے،سند حاصل کرنے واولے طلبا کو مبارک باد دی ،اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ مدارس سے فاضل طلباء کو اسلام اور پاکستان کا سچا سپاہی قرار دیا۔

مفتی عبدالقادر جعفر کا اس موقع پر کہناتھا کہ استحکام پاکستان کیلئے ملا اور مسٹر کی تفریق کو کتم کرنا ہوگا،پاکستان کے دفاع کیلئے مدارس کے طلباءفوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین