• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شاہی محل کے قریب ڈرون مار گرایا گیا ،بغاوت کی افواہیں

سعودی شاہی محل کے قریب ڈرون مار گرایا گیا ،بغاوت کی افواہیں

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک چھوٹا ڈرون پولیس نے مارگرایا ،ریاض شہر میں واقع حی الخزامی محلے میں گرائے جانے والے ڈرون پر علاقے کی تصاویر بنانے کا الزام تھا ۔


حی الخزامی کے علاقے میں سعودی شاہی محل سمیت شاہی خاندان کےافراد کے محل واقع ہیں۔حساس علاقہ ہونے کی وجہ سے علاقے کی چیک پوسٹ نے فوری طور پر ڈرون کو مار گرایا اور متعلقہ محکمہ کو واقعہ کی اطلاع دی ۔

متعلقہ محکمے نے حی الخزامی میں غیر قانونی طور پر کیمرے کے حامل ڈرون اڑانے والوں کا سراغ لگانے کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے جو اس معاملے کا کھوج لگائے گی ۔

ڈرون کو مار گرانے کیلئے کی گئی فائرنگ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اوربغاوت کی افواہیں پھیل گئیں،ان افواہوں میں ایک افواہ یہ بھی تھی کہ حی الخزامی محلے میںمشکوک ڈرون کی پرواز کے دوران سعودی شاہ سلمان کو محفوظ بنکر منتقل کر دیا گیا ۔

سراکری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریاض کے حی الخزامی محلے میں کھلونا ڈرون مار گرانے کے وقت خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان اپنے محل میں موجود نہیں تھے۔وہ اس واقعے کے وقت اپنے فارم ہائوس میں تھے۔

تازہ ترین