• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
زمین سے محبت کے اظہارکا دن

پاکستان سمیت دنیا کےمختلف ممالک میں زمین سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے آج ’ارتھ ڈے‘ منایا جارہا ہے۔

یہ دن ہر سال 22 اپریل کو دنیا کے 192 ممالک میں منایا جاتا ہے جس کی ابتدا 48 برس قبل 1970 میں امریکی سینیٹر گیرولڈ نیلسن نے کی، جن کا عزم ماحول کو صاف ستھرا رکھنا تھا۔

اس دن کے حوالے سے زمین کے تحفظ کے کارکن اِس عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو اس سیارے کے تحفظ سے منسلک ہے۔

رواں برس زمین کو پلاسٹک کی آلودگی سے پاک کرنے کے عزم کا دن ہے۔استعمال کے بعد زمین پر پھینک دینا والا پلاسٹک مکمل طور پر تلف نہیں ہوتا بلکہ کہیں نہ کہیں وہ موجود رہتا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق تقریباً 300 ملین ٹن پلاسٹک سالانہ بنیاد پر استعمال کے بعد پھینک دیا جاتا ہے۔ اس میں سے اوسطاً آٹھ ملین ٹن پلاسٹک سمندر میں داخل ہو رہا ہے۔ سمندر میں اس پلاسٹک کی مقدار مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

تازہ ترین