• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا میں فلسطینی پروفیسر کا قتل،الزام اسرائیل پر عائد

ملائیشیا میں فلسطینی پروفیسر کا قتل،الزام اسرائیل پر عائد

ملائیشیا کے دارالحکومت میں ایک فلسطینی پروفیسر کو ایک سڑک پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی تنظیم حماس اور مقتول کے خاندان نے اس قتل کی ذمہ داری اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد پر عائد کی ہے۔

کوالالمپور کی پولیس کے مطابق مقتول فلسطینی پروفیسر فادی محمد البطش کی عمر پینتیس برس تھی۔ انہیں ہیوی موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ نامعلوم افراد نے دن دہاڑے ایک شاہراہ کے کنارے گولیاں مار کر ہلاک کیا۔

فادی محمد البطش کو سر اور جسم میں چار گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ کوالالمپور کی پولیس کے سربراہ نے بتایا ہے کہ جائے واردات سے گولیوں کے دو خول ملے ہیں ،جنہیںفرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے قریب نصب سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ واردات میں ملوث افراد فائرنگ کرنے سے بیس منٹ قبل جائے واردات پہنچے تھے۔

تازہ ترین