• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نگراں سیٹ اپ پر اتفاق کرلیں گے، بلاول

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نگراں سیٹ اپ پر اتفاق کرلیں گے، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک کمزور جمہوریت ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم نگراں سیٹ اپ سے متعلق اتفاق کرلیں گے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےبلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک کمزور جمہوریت ہے۔امید ہے ایک سویلین حکومت سے دوسری سویلین حکومت کو اقتدار کی منتقلی کا عمل پرامن ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے حقیقی مسائل حل کرسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے جنوبی پنجاب صوبے کا بننا ضروری ہے۔

بلاول نے کہا کہ جمہوریت میں ادارے اپنی حدود میں رہ کرکام کرتے ہیں، میں کسی کو روک نہیں سکتا لیکن تجویز کرسکتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جج خود نہیں بولتے ان کے فیصلے بولتے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان سے ہمیں کافی امید ہے، امید ہے وہ قانون کے تحت انصاف دلائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف جب جنرل ضیاء سے ڈکٹیشن لے رہے تھے تو انہیں ووٹ کی عزت کاخیال کیوں نہیں آیا؟، جب نوازشریف نے بی بی شہید کے خلاف دو مرتبہ سازش کی اس وقت ووٹ کی عزت کہاں تھی ؟۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ساری زندگی کسی کے حکم پر چلتی رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں بجلی کا مسئلہ ہے ،ن لیگ نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کے ای ایس سی کو پرائیویٹائز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارہ بارہ گھنٹے بجلی نہیں ہے اور آپ بجلی بھی مانگ رہے ہیں، یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

تازہ ترین