بیٹی کی تعلیم میں مشکلات کی راہ میں ڈٹ جانے کے لئے ملالہ یوسف زئی کے والد کو ایک بین الاقوامی اعزاز دیا گیا ہے۔
تنظیم کے مطابق ضیاء الدین یوسف زئی کا انتخاب لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور تعلیم اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے میں ان کی جدوجہد کے اعتراف میں کیا گیا۔
منتخب ہونے پر ضیاء الدین یوسف زئی کا کہنا تھا کہ صدیوں سے مرد عورتوں کی آزادی و ترقی کی راہ میں حائل ہوتے آئے ہیں، اصل مردانگی تمام صنفوں کو برابری کے حقوق دینے میں ہے، معاشرہ اس وقت حقیقی معنوں میں ترقی کرے گا جب زیادہ سے زیادہ مرد خواتین کی تعلیم اور قیادت کے حق کا ساتھ دیں گے۔