• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد کا دستہ تیار، انگلینڈ روانگی کا وقت آپہنچا

سرفراز  احمد کا دستہ تیار، انگلینڈ روانگی کا وقت آپہنچا

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم آج روانہ ہوگی، گزشتہ روز تک سرفراز الیون نے ٹور کے لئے جم کر تیاریاں کیں۔

سرفراز احمد کی قیادت میں 16 رکنی دستہ پاکستان سے براستہ دبئی لندن جائےگا، وہاں گرین شرٹس پہلے کینٹ بری میں پڑائو ڈالے گی۔

کینٹ بری میں قومی ٹیم ٹریننگ کرے گی،8مئی سے پہلے تک انگلینڈ میں 2 وارم اپ میچز ہوں گے،28اپریل سے یکم مئی کینٹ بری سے مقابلہ ہوگا جبکہ 4 سے 7 مئی نارتھمپٹن شائر سے 4روزہ میچ کھیلا جائےگا۔

سرفراز الیون 8 مئی کو آئرلینڈ کےلئے روانہ ہوگی،دونوں ٹیموں کے درمیان اولین ٹیسٹ میچ 11 مئی سے شروع ہوگا ۔

گرین شرٹس پھر وہاں واپس انگلینڈ آئے گی اور انگلش ٹیم کے خلاف 24 مئی سے پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا تو دوسرے 5روزہ میچ کی ابتدا یکم جون سے ہوگی ۔

کپتان سرفراز نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے خلاف اچھے نتائج لانے کےلئے پر امید ہیں ۔

تازہ ترین