• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اہلیہ کا ٹرمپ کو 2020 کا صدارتی الیکشن نہ لڑنے کا مشورہ

سابق اہلیہ کا ٹرمپ کو 2020 کا صدارتی الیکشن نہ لڑنے کا مشورہ

امریکی صدر کی سابق اہلیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ہزار بیس کا الیکشن نہ لڑنے کا مشورہ دیا ہے ۔

انیس سو بانوے میں ڈونلڈ ٹرمپ سے طلاق لینے والی ایوانا ٹرمپ نے امریکی صدر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ری الیکشن کا خیال دل سے نکال دیں ۔

امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ایوانا ٹرمپ نے کہا کہ الیکشن کے وقت ان کی عمر تہتر سال ہوگی، انہیں چاہئے کہ گالف کھیلیں اور اپنی دولت سے لطف اندوز ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر بن کر ٹرمپ اپنی آزادیاں کھو چکے ہیں، نہیں معلوم کہ وہ صدارتی امور کے بارے میں کتنا جانتے ہیں ؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ کی یادداشتوں پر مبنی کتاب بھی جلد منظر عام پر آنے والی ہے ۔

تازہ ترین