• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین صدر شی پنگ اور نریندر مودی کی ملاقات فائنل

چین صدر شی پنگ اور نریندر مودی کی ملاقات فائنل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی پنگ کے درمیان ملاقات 27 اپریل کو ہوگی،یہ ان کا 4 برس چوتھا دورہ ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی اور نریندر مودی کے دورے سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔

دونوں وزراء خارجہ نےمشترکہ بیان میں بھارتی وزیراعظم کے 2 روزہ دورہ چین کا اعلان کیا۔

سشما سوراج نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور چین نے دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی، صحت و ترقی کے شعبے میں مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

چین صدر شی پنگ اور نریندر مودی کی ملاقات فائنل

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم اور چینی صدر کی ملاقات میں ڈوکلام تنازع سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت بھی ہوگی۔

دونوں سربراہان مملکت کے درمیان دورے کے دوران غیر رسمی اور کسی وفد کے بغیر بھی ہوگی۔

تازہ ترین