پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی یاسین خلیل نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف ثبوت سامنے لائے جائیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم پی اے یاسین خلیل نے کہا کہ اُن پر ووٹ بیچنے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے، انھیں بلایا جاتا تاکہ اپنی صفائی پیش کرتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کرپشن اورمظالم کے خلاف آواز اٹھانے پراُن کا نام ووٹ بیچ کر پیسے لینے والوں کی فہرست میں ڈالا گیا، انھوں نے پارٹی کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا بھی اعلان کیا۔