• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹریٹ فٹبال ٹیم کی فیصل صالح حیات سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی اسٹریٹ فٹ بال چلڈرن ٹیم نے کوچ محمد رشید کے ہمراہ پی ایف ایف کے سربراہ فیصل صالح حیات سے ملاقات کی۔ اسٹریٹ فٹ بال ٹیم 10 سے 18 مئی تک روس میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے 9 مئی کو اسلام سے ماسکو روانہ ہوگی۔ یہ ایونٹ ہر چار سال کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے پہلے کھیلا جاتا ہے۔کنٹری ہیڈ پاکستان سید ضیاءالنور نے اس موقع پر پی ایف ایف کے صدر سید فیصل صالح حیات کو پاکستان میں فٹ بال کی بحالی کی مبارکباد دی اور ان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ہینڈز پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لئے ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں موجود فٹ بال ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے اور باصلاحیت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دئے جائیں جس کے لئے ہم پی ایف ایف کے صدر فیصل صالح حیات سے بھرپور تعاون چاہتے ہیں۔
تازہ ترین