• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ نے گیمز ختم ہونےکا اعلان کیا نہ مشعل بجھائی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ اتوار کو پاکستان اسپورٹس سینٹر میں سندھ گیمز کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے تاہم وہ کھیلوں کے اختتام پر گیمز کی مشعل بجھائے بغیر چلے گئے۔ مراد علی شاہ نے لاڑکانہ کو 18 ویں سندھ گیمز کا فلیگ جھنڈا بھی نہیں دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ گیمز کے ختم ہونے کا آفیشل اعلان بھی نہیں کیا۔وزیر اعلیٰ کے اچانک چلے جانے کے بعد یہ کام وزیر کھیل سردار محمد بخش مہرنے انجام دیا۔
تازہ ترین