• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلیوں کے مسائل حل کرنا ہیں،ملک دشمنوں کی نذر نہیں ہونے دینگے، میجر جنرل آصف غفور

قبائلیوں کے مسائل حل کرنا ہیں،ملک دشمنوں کی نذر نہیں ہونے دینگے، میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی، میرانشاہ(اے پی پی،خبر ایجنسی ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قبائلیوں کے مسائل حل کرنا ہیں، ملک دشمنوں کی نذر ہونے نہیں دینگے،قبائلیوں نے فورسز کے ساتھ مل کرقیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دیں،جرگے کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے ”پاک فوج اور پاکستان زندہ باد“کے نعرے لگائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میرانشاہ میں تاجروں کے جرگے سے ملاقات کے بعد گفتگو کے دوران میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر تاجر مسائل کے حل کیلئے جرگہ ہوا، کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں ہے جو مذاکرات سے حل نہ ہوسکے، قبائلیوں نے فورسز کے ساتھ مل کرقیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دیں، آپریشنز سے دہشت گردی ختم ہوئی، اب پہلے سے بہتر ماحول ملے گا، عوامی مسائل کا حل ریاست کی اولین ترجیح ہے، امن کو ملک دشمنوں کے ہاتھوں خراب نہیں ہونے دیں گے۔جرگے کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے ”پاک فوج اور پاکستان زندہ باد“کے نعرے لگائے۔جرگے میں میرانشاہ کے تاجروں کے نقصان کی زر تلافی کا تعین کرنے کے لیے پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان کی نگرانی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا،تاجروں نے کمیٹی کے قیام اور پاک فوج کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمیٹی میں متاثرہ تاجر بھی شامل ہوں گے۔ صدر میران شاہ مارکیٹ محمدصدیق نے اس موقع پر کہا کہ سب سے پہلے پاکستان،پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ پو لیٹیکل ایجنٹ کے مطابق میران شاہ اور میر علی بازاروں کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جو مقررہ مدت میں دکان داروں کے نقصان کا تخمینہ لگائیں گی۔انہوں نے کہا کہ علاقے کا امن بحال رکھیں گے۔

تازہ ترین