• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیگرجماعتیں بھی ضمیرفروشوں کیخلاف کارروائی کریں،عمران خان

دیگرجماعتیں بھی ضمیرفروشوں کیخلاف کارروائی کریں،عمران خان

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ اصل مسئلہ بکنے والوں کا ہے ،خریدنے والوں کی ذمہ داری الگ ہے، عوام کے ووٹ لیکر جنہوں نے خود کو نیلام کیا، اصل ذمہ دار وہ ہیں، ہم نے اپنے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا۔ کیا دیگر جماعتیں بھی ایکشن لیں گی تحریک انصاف میں شامل ہونیوا لے ن لیگی ارکان نے چوہدری سرورکوووٹ دیئے، نگران وزیراعظم غیرجانبدارہوناچاہئے،،آصف زرداری اور (ن) لیگ سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں لوگ 30 برس سے بک رہے ہیں، دوسری جماعتیں بھی ضمیر فروشوں کے خلاف ایکشن لیں۔ سینٹ میں ارکان کی خریدوفروخت کا سب کو علم ہے ۔

تازہ ترین