• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والے پرانے شکاریوں کے جال میں نہیں پھنسیں گے، پیپلزپارٹی

کراچی والے پرانے شکاریوں کے جال میں نہیں پھنسیں گے،پیپلزپارٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو ‘مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو اوروزیراطلاعات سندھ سیدناصرشاہ نے کہاہےکہ سندھ میں جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے‘شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے نام تبدیل کرنے کا کہا تھالیکن ابھی تک نہیں کیا‘مسلم لیگ ن کی حکومت نے تو جھوٹے وعدوں کے علاوہ اس شہر اور صوبے کو کچھ نہیں دیا‘قیام امن کے بعدن لیگ کی کراچی شہر کی سیاست میں انٹری خطرے کی گھنٹی ہے‘کراچی کے لوگ پرانے شکاریوں کے جال میں نہیں پھنسیں گے‘شکاری ٹوپی پہننے سے کوئی شکاری نہیں بنتا‘سندھ کی لوڈ شیڈنگ پر شہباز شریف کا پنکھا کہاں گیا؟۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے‘شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے نام تبدیل کرنے کا کہا تھالیکن ابھی تک نہیں کیا‘ مریم نواز نے اپنے باپ کا ساتھ نبھایا نہ بھائی نے انہیں سمجھایا۔اب نواز لیگ شین لیگ بن گئی ہے۔ جی ڈی اے گلی ڈنڈا الائنس عوام کے لیے نہیںبلکہ اپنے لیے بار دانا مانگ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس میڈیا سیل میںصوبائی وزیر اور کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔نثارکھوڑو نے کہا کہ میدان عمل میں رہتے ہوئے چیلنجر کا سامنا کر رہے ہیں‘ انہوں نے شہباز شریف کے متعلق کہا کہ آج کراچی آنے والا شخص اپنا نام تبدیل نہیں کررہا ہے‘بس تبدیلی یہ کی کہ بھائی کا نام نکال دیا۔ا

تازہ ترین