• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریگولیٹری و کسٹم ڈیوٹی میں رود بدل ، عملدرآمد کا اختیار وزارت تجارت کو ہوگا

ریگولیٹری و کسٹم ڈیوٹی میں رود بدل ، عملدرآمد کا اختیار وزارت تجارت کو ہوگا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ریگولیٹری و کسٹم ڈیوٹی میں رود بدل ، ٹیرف پالیسی اور اس پر عملدرآمد کا اختیار وزارت تجارت کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہےاور آئندہ ریگولیٹری و کسٹم ڈیوٹی میں ردوبدل سے قبل نیشنل ٹیرف کمیشن اور ایف بی آر وزارت تجارت سے لازمی مشاور ت کرنا ہوگی اور وزیر تجارت کی ایڈوئس پر ٹیرف میں رد وبدل کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی ،ا س حوالے سے وزارت تجارت نے آئندہ پانچ سالہ تجارتی پالیسی کے تحت نئی کسٹم ٹیرف پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا ہے اور اس مسودہ پر ملک کی برآمدی صنعت سے مشاورت کیلئے جاری کر دیا گیا ہے ،2747 اشیاء، مشینری پر عائد 3 فیصد درآمدی ڈیوٹی دو سال کے دوران صفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے وزارت تجار ت نے آئندہ پانچ سالہ تجارتی پالیسی 2018-19میں متعدد اقدامات تجویز کیے ہیں اس پالیسی کا اطلاق جولائی سے ہوگا ،نئی تجارتی پالیسی کی سفارشات کے مطابق ڈیوٹی سلیب میں ردوبدل کر دیا گیا ہے ، 2747صنعتی خام مال ، تیار شدہ اشیاءاور مشینری پر مشتمل ٹیرف لائنزپر عائد 3فیصد درآمدی ڈیوٹی دو سال کے دوران صفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، چار سے 9فیصد ڈیوٹی والی ٹیرف لائنز کو یکجا کر کے پانچ فیصد ، 1096 اشیاء جن پر 11فیصد ڈیوٹی عائد ہے ۔

تازہ ترین