• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار بہادر آباد آئیں، دوبارہ پارٹی امور سنبھالیں، خالد مقبول صدیقی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی جانب سے بجلی و پانی کے لئے اتوار کے احتجاج میں شرکت کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا کہ پی ایم ایل (ن) کے صدر و وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آمد کی وجہ سے اس میں شرکت ممکن نہ ہوسکی لیکن ہم انکی دعوت کو خوش آئند تصور کرتے ہوئے ان سے یہ کہیں گے کہ ہماری دعوت قبول کرتے ہوئے بہادر آباد آکر دوبارہ پارٹی کے امور کی انجام دہی کریں، اس پیشکش پر سنجیدگی سے غور کریں اور عمل کی جانب پیش قدمی کریں تاکہ موجودہ بحرانی کیفیت جس کا کارکنان شکار ہیں اس سے نکل سکیں۔ ہم نے ہمیشہ میانہ روی اور افہام و تفہیم کی بات کو اولین ترجیح رکھا ہے، ہم یہ دوبارہ دہراتے ہیں کہ علیحدہ علیحدہ احتجاج یا اجتماعات کے بجائے ایک جگہ اور اصولوں کے ساتھ ملکر کارواں چلانے میں اب دیر نہ کریں، قوم کی آنکھیں ہمارے اسلوب پر ہیں۔ میں توقع کرتا ہوں کہ اسکا مثبت جواب ملے گا۔
تازہ ترین